FM NEWS   جہاز لاپتہ ہو گیا ، درجنوں افراد کی گمشدگی کی اطلاعات

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک )امریکی بحریہ کے جنگی بحری جہاز یو ایس ایس جان مکین کی سنگاپور کے نزدیک آئل ٹینکر سے ٹکر کے نتیجے میں عملے میں شامل پانچ افراد زخمی ہو گئے ہیں اور دس لاپتہ ہیں۔یو ایس ایس جان مکین سنگاپور کے مشرقی ساحل سے گزرتے ہوئے بندرگاہ کی جانب جا رہا تھا جب لابیئریا کے جھنڈے سے مزین آئل ٹینکر سے اس کی ٹکر ہوئی۔امریکی ٹی وی کے مطابق جہاز کو خاطر خواہ نقصان پہنچا ہے جبکہ حادثے کے بعد بڑے پیمانے پر امدادی کارروائیاں شروع ہو چکی ہیں۔امریکی فوج کے ہیلی کاپٹرز اور سنگاپور کی بحریہ اور کوسٹ گارڈز ان کارروایؤں میں مدد کر رہے ہیں۔حادثہ

مقامی وقت کے مطابق صبح ساڑھے پانچ بجے کے قریب ہوا جب امریکی بحریہ کا جہاز سنگاپور کی بندرگاہ پر پہنچنے والا تھا۔سنگاپور کے پاس موجود یہ گزرگاہ دنیا کی چند مصروف ترین گزرگاہوں میں سے ایک ہے جہاں سے بڑی تعداد میں بحری جہاز ساز و سامان اور تیل کی ترسیل کرتے ہیں۔ اسی جگہ کے نزدیک سٹریٹ آف مالاکہ کی گزرگاہ ہے جو انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔یاد رہے کہ اس سال جون میں امریکی بحریہ کی ایک اور جہاز یو ایس ایس فٹزگیرالڈ جاپان کے نزدیک ایک کنٹینر جہاز سے ٹکرا گیا تھا جس کے نتیجے میں عملے کے سات افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

FM TOP CHART

Mere Rashke Qamar (Baadsh..
01
Last Week:3
Disco Disco- A Gentleman..
02
Last Week:2
Socha Hai | Baadshaho..
03
Last Week:2
Twist Kamariya - (Bareill..
04
Last Week:3
Hawayein - Arijit singh ..
05
Last Week:3
Main Hoon | Munna Michael..
06
Last Week:6
Lagdi Hai Thaai | Simran..
07
Last Week:5
Beech Beech Mein | Jab Ha..
08
Last Week:6
Nazm Nazm - Bareilly Ki B..
09
Last Week:4
View More

Explore the Radio

Sales & Marketing
Rate card
Coverage Area

All Copyright © 2017 FM100 Pakistan.