FM NEWS   بھارتی ٹی وی شو کے اداکار گاگن کنگ اور ارجیت لاوانیا کار حادثے میں جان کی بازی ہار گئے

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں اداکار گجرات میں امبر گاؤں سے اپنے ٹی وی سیریل ’’ماہاکالی‘‘ کی شوٹنگ ختم کر کے واپس ممبئی آ رہے تھے اس دوران احمد آباد ممبئی ہائی وے پر ان کی گاڑی بے قابو ہو کر کھڑے ہوئے ٹرالر سے ٹکرا گئی جس کے تنیجے میں دونوں اداکار موقع پر ہی چل بسے جب کہ گاڑی بھی مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔حادثے کے بعد پولیس نے ٹرالر کے ڈرائیور کو حراست میں لیا لیکن عینی شاہدین نے

جب پولیس کو بتایا کہ ٹرالر سڑک کنارے کھڑا تھا اور حادثے میں اس کے ڈرائیور کی کوئی غلطی نہیں تھی تو پولیس نے ڈرائیور کو رہا کر دیا۔پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرتے ہوئے کہا ہے ابتدائی طور پر معلوم ہوا ہے کہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا اور حادثے کے وقت اداکار گاگن کنگ نشے کی حالت میں گاڑی چلا رہا تھا تاہم واقعے کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہے۔دونوں اداکار وں کی آخری رسومات میںابھیشک بچن ، ارشد وارثی سمیت ملک کے معروف ٹی وی اور فلمی اداکاروں نے شرکت کی ۔

FM TOP CHART

Mere Rashke Qamar (Baadsh..
01
Last Week:3
Disco Disco- A Gentleman..
02
Last Week:2
Socha Hai | Baadshaho..
03
Last Week:2
Twist Kamariya - (Bareill..
04
Last Week:3
Hawayein - Arijit singh ..
05
Last Week:3
Main Hoon | Munna Michael..
06
Last Week:6
Lagdi Hai Thaai | Simran..
07
Last Week:5
Beech Beech Mein | Jab Ha..
08
Last Week:6
Nazm Nazm - Bareilly Ki B..
09
Last Week:4
View More

Explore the Radio

Sales & Marketing
Rate card
Coverage Area

All Copyright © 2017 FM100 Pakistan.