کچرے کے ڈھیر سے ملی بچی بولی وڈ میں انٹری کو تیار

بمبئی (ویب ڈیسک)بولی وڈ کے ڈسکو ڈانسر متھن چکرورتی کی بیٹی دشانی چکروورتی نے امریکا میں اپنی تعلیم مکمل کرلی اور اب بہت جلد بولی وڈ میں انٹری کو تیار ہیں۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق متھن چکروورتی کی بیٹی دشانی چکروورتی نے امریکا سے اداکاری کی تعلیم حاصل کی اور اب ڈگری کے انتظار میں ہیں تاہم جیسے ہی انہیں ڈگری موصول ہوجائیں گی تو وہ واپس بھارت آئیں گی اور بولی وڈ میں اپنے جلوے بکھیریں گی۔

تفصیلات کے مطابق بولی وڈ کے ڈسکو ڈانسر کو دشانی ایک کچرے کے ڈھیر سے ملی تھیں۔ تیس سال قبل وہ ممبئی کی ایک سڑک سے گزر رہے تھے کہ اچانک انہیں کچرے کے ڈھیر سے ایک بچی کے رونے کی آواز آئی جس کے بعد متھن رُکے اور کپڑے میں لپٹی اس بچی کو اپنے گھر لے آئے۔متھن چکروورتی نے اس بچی کا نام دشانی رکھا اور اپنے بیٹوں کے ساتھ ساتھ اس بچی کی بھی تربیت میں کوئی کسر نہ چھوڑی۔ دشانی نے ابتدائی تعلیم بھارت جبکہ اعلیٰ تعلیم کے حصول کے لئے نیویارک یونیورسٹی میں داخلہ لیا۔تاہم تھن چکروورتی آج بھی دشانی کو کچرے کے ڈھیر سے ملنے والی خبروں کی تردید کرتے نظر آتے ہیں۔ بحرحال سوشل میڈیا پر کافی سرگرم رہے والی دشانی بولی وڈ میں اپنے جلوے بکھیرنے کے لئے جلد انٹری مارنے کو تیار ہے۔

FM TOP CHART

Ban Ja Rani - Tumhari Sul..
01
Last Week:6
Chalti Hai Kya 9 Se 12 - ..
02
Last Week:4
Ghoomar - Padmavati..
03
Last Week:2
Aa To Sahi - judwaa 2..
04
Last Week:6
Sweety Tera Drama - Barei..
05
Last Week:5
Main Kaun Hoon - Secret S..
06
Last Week:3
Hawa Hawai 2.0 - Tumhari ..
07
Last Week:3
Mere Rashke Qamar - Baads..
08
Last Week:7
Golmaal Title Track - Gol..
09
Last Week:2
View More

Explore the Radio

Sales & Marketing
Rate card
Coverage Area

All Copyright © 2017 FM100 Pakistan.