ڈپریشن، دل کے عارضے، شوگر، جگرکی خرابی اور دیگر بیماریوں سے بچنا ہے

اسلا م آباد (ڈیلی آزادنیو زڈیسک )ڈپریشن، دل کے عارضے، شوگر، جگرکی خرابی اور دیگر بیماریوں سے بچنا ہے تو وزن پر قابو پانا ہے۔ موٹاپے کے خلاف آگہی کا عالمی دن آج منایا جارہا ہے۔اقوام متحدہ کے تحت منائے جانے والے اس دن کا موضوع ’’ابھی عمل کرو، بعد کی مشکل سے بچو‘‘رکھاگیاہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ اس وقت بچوں اور نوجوانوں میں موٹاپے کی شرح40 برس کےمقابلے میں

کہیں زیادہ ہے ۔اس پرقابو نہ پایا گیا تو2025ءتک دنیا بھر میں موٹاپے کے شکار افراد کی تعداد 2ارب70 کروڑ سے تجاوز کرجائے گی اور سالانہ طبی اخراجات ایک کھرب20 ارب ڈالر سے بڑھ جائیں گے۔اس دن کی مناسبت سے مختلف ممالک میں موٹاپے کے مرض سے متعلق آگاہی واکس کا اہتمام کیا جارہا ہے جن میں بڑی تعداد میں لوگ شرکت کررہے ہیں۔موٹاپے کے عالمی دن کے موقع پر دنیا بھر میں قائم اسپتالوں اور مختلف سماجی تنظیموں کی جانب سے سیمینارز کا انعقاد بھی کیا جارہا ہے جن میں اس مرض سے متعلق آگاہی فراہم کی جارہی ہے۔

FM TOP CHART

Ban Ja Rani - Tumhari Sul..
01
Last Week:1
Ghoomar - Padmavati..
02
Last Week:2
Aa To Sahi - Judwaa 2..
03
Last Week:5
Chalti Hai Kya 9 Se 12 - ..
04
Last Week:5
Pallo Latke - Pallo Latke..
05
Last Week:3
Hawa Hawai 2.0 - Tumhari ..
06
Last Week:2
Main Kaun Hoon - Secret S..
07
Last Week:3
Sweety Tera Drama - Barei..
08
Last Week:6
Ittefaq Se Raat Baaki - I..
09
Last Week:2
View More

Explore the Radio

Sales & Marketing
Rate card
Coverage Area

All Copyright © 2017 FM100 Pakistan.