پیدائش کے مہینے اور مقبول ترین پروفیشنز پر دلچسپ تحقیق

کسی شعبے میں دلچسپی کو پرکھنے کے لئے رجحان یا ایپٹی ٹیوڈ ٹیسٹ کا ایک قابل بھروسہ ذریعہ سمجھا جاتا ہے تاہم اب محقیقین کا کہنا ہے کہ پیدائش کا مہینہ بھی اس کا اہم ذریعہ ہو سکتا ہے۔ ایک تازہ ترین تحقیق کے دوران 19 مختلف پروفیشنز سے متعلق افراد کی پیدائش کے مہینوں کا جائزہ لیا گیا جس سے ثابت ہوا کہ پیدائش کا مہینہ ذہانت اور زندگی کی مدت پر بھی اثر انداز ہوتا ہے۔ پاکستان ٹرائب لائف اسٹائل ڈیسک کو دستیاب تحقیق کے نتائج کے مطابق آکسفورڈ یونیورسٹی کے نیوروسائنسٹس رسل فوسٹر کا کہنا ہے کہ پیدائش کے مہینے اور مقبول پروفیشن کا باہمی تعلق سائنٹیفک بنیادیں رکھتا ہے لیکن اس کی وضاحت کرنا ایک مشکل امر ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم انسان موسمیاتی تبدیلیوں سے مبراء نہیں لیکن پیدائش کے مہینے کے اثرات کم ہونے کے باوجود بہت واضح ہیں۔ رسل فوسٹر کے مطابق پیدائش کے مہینے کا ہمارے پروفیشنز سے تعلق ہونے کے اسباب میں ایک یہ بھی ہے کہ ہر ماہ سورج کی روشنی ایک خاص تناسب میں مہیا ہوتی ہے۔ یہی ہمارے جسموں میں وٹامن ڈی کی موجودگی کا مرکزی ذریعہ ہے جب کہ اس وٹامن کی کمی ہو جانا جسم پر طویل المدت اثرات پیدا کرتا ہے۔ آکسفورڈ یونیورسٹی کے ماہر حالیہ تحقیق کے نتائج کی بنیاد پر قوی یقین رکھتے ہیں کہ پیدائش کے مہنوں کا جائزہ لئے گئے انیس پروفیشنز سے واضح تعلق ہے۔ جنوری ریالٹر یا قرض وصولی کا ماہر فروری آرٹس یا پرفارمر مارچ میوزیشن یا پائلٹس اپریل ڈکٹیٹر باسز مئی کھلاڑی یا سیاستدان جون سی سی اوز یا سائنسدان جولائی بلڈرز، ٹرین ڈرائیورز یا پرفارمر اگست بلڈرز یا سیاستدان ستمبر اعلی کارکردگی دکھانے والے طالبعلم یا کھلاڑی اکتوبر سیاستدان نومبر زیادہ شہرت پانے والے مجرم دسمبر ڈینٹیسٹ یا مسیحا حالیہ تحقیق کے نتائج کا یہ مطلب نہیں کہ ان مہینوں میں پیدا ہونے والے دیگر پروفیشنز میں کامیاب نہیں ہو سکتے تاہم یہ ان کی شخصیت کا غالب عنصر ضرور رہتے ہیں۔ توقع ہے کہ آئندہ کبھی محقیقین دیگر پروفیشنز مثلا میڈیا، انجنئرنگ کے مختلف شعبوں اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کو بھی اپنے مطالعے کی بنیاد بنائیں گے۔

 
 

FM TOP CHART

Swag Se Swagat - Tiger Zi..
01
Last Week:1
Aaj Se Teri - Padman..
02
Last Week:1
Dil Diyan Gallan - Tiger ..
03
Last Week:2
Pallo Latke - Shaadi Mein..
04
Last Week:6
Ban Ja Rani - Tumhari Sul..
05
Last Week:7
Ek Dil Ek Jaan - Padmavat..
06
Last Week:4
Mehbooba - Fukrey Returns..
07
Last Week:4
Aa To Sahi - Judwaa 2..
08
Last Week:9
Tera Zikr - Darshan Raval..
09
Last Week:1
View More

Explore the Radio

Sales & Marketing
Rate card
Coverage Area

All Copyright © 2017 FM100 Pakistan.