FM NEWS   ایک شخص کے کان سے زندہ چھپکلی کی دریافت

بیجنگ (ویب ڈیسک )چین میں لاکھوں افراد اس وقت دنگ رہ گئے جب یہ خبر سامنے آئی کہ کان کے شدید درد کی شکایت لے کر جب ایک شخص ہسپتال پہنچا تو یہ انکشاف ہوا کہ ایک چھپکلی اس کے کان کے پردے میں رہ رہی تھی۔جی ہاں واقعی یہ واقعہ گزشتہ دنوں جنوبی چین کے شہر گوانگزو میں سامنے آیا تھا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ شخص کچھ روز قبل صبح کان میں شدید درد کی شکایت کرتا ہوا اٹھا اور اسے لگ رہا تھا جیسے کوئی چیز کان کے اندر بل کھا رہی ہے یا گھوم رہی ہے۔پہلے تو اسے لگا کہ کوئی کیڑا کان کے اندر چلا گیا ہے اور وہ اسے نکالنے کی کوشش کرتا رہا مگر کوئی فائدہ نہیں ہوسکا۔پھر ہسپتال جانے پر ڈاکٹروں نے کان کا باریک بینی سے جائزہ لیا

تو انکشاف ہوا کہ وہاں تو ایک زندہ چھپکلی موجود ہے۔ابتداءمیں ڈاکٹروں نے چمٹی سے چھپکلی کو نکالنے کی کوشش کی مگر جیسے ہی اسے چھوا جاتا تو وہ بل کھانے لگتی، جو کہ مریض کے لیے تکلیف دہ ثابت ہوتا۔چھپکلی کو کان کے پردے کے اندر زیادہ گھومنے سے روکنے کے لیے ڈاکٹروں نے اس رینگنے والے جاندار کو دوائی کے ذریعے بے حس کیا اور پھر لمبی چمٹی سے اسے محفوظ طریقے سے نکال لیا۔اٹھارہ اگست کو ہونے والے اس انوکھے آپریشن کو پانچ منٹ کے اندر مکمل کرلیا گیا تھا۔مگر چھپکلی نکلنے کے بعد معلوم ہوا کہ اس کی دم تو کہیں گم ہے جو کہ اس شخص کے کان سے بھی ڈاکٹر ڈھونڈنے میں ناکام رہے۔ڈاکٹروں کے مطابق یہ ممکن ہے کہ اس مریض کے کان میں پھنسنے سے قبل چھپکلی اپنی دم سے محروم ہوچکی ہو۔ویسے اس سے پہلے انسانی کانوں سے مکڑیاں، مکھیوں کے انڈے اور دیگر حشرات الارض کو تو نکالا گیا ہے مگر یہ پہلا واقعہ ہے جس میں ایک چھپکلی کو کان سے نکالا گیا۔

FM TOP CHART

Mere Rashke Qamar (Baadsh..
01
Last Week:3
Disco Disco- A Gentleman..
02
Last Week:2
Socha Hai | Baadshaho..
03
Last Week:2
Twist Kamariya - (Bareill..
04
Last Week:3
Hawayein - Arijit singh ..
05
Last Week:3
Main Hoon | Munna Michael..
06
Last Week:6
Lagdi Hai Thaai | Simran..
07
Last Week:5
Beech Beech Mein | Jab Ha..
08
Last Week:6
Nazm Nazm - Bareilly Ki B..
09
Last Week:4
View More

Explore the Radio

Sales & Marketing
Rate card
Coverage Area

All Copyright © 2017 FM100 Pakistan.