فوری طور پر حکومت سے معافی مانگو۔۔قومی ٹیم کے سب سے اہم کھلاڑی کو حکم مل گیا

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) ایران کے فٹ بال کے ایک قومی کھلاڑی کو اسرائیل کے خلاف میچ میں حصہ لینا مہنگا پڑا ہے اور اب اس سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق فٹ بال کے قومی کھلاڑی مسعود شجاعی سے ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ائی سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے ۔شجاعی کو باضابطہ طور پر کہا گیا ہے کہ وہ اسرائیل کے خلاف ایک یونانی کلب کے میچ کا حصہ بننے پر ٹوئٹر پر معافی مانگیں ورنہ ٹیم سے دستبردار ہونے کےلئے تیار ہو جائیں۔ دوسری جانب مسعود شجاعی کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے خلاف میچ ان کے پیشہ ورانہ امور کا حصہ تھا جس سے وہ الگ نہیں ہو سکتے تھے اس لیے معافی مانگنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ ان کے ساتھی ایرانی کھلاڑی احسان صفی نے اس میچ میں شرکت پر باضابطہ طور پر معافی مانگ لی تھی جس پر انھیں ٹیم میں بحال کر دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ مسعود شجاعی نے ایتھنز میں ہونے والے فٹ بال مقابلوں میں یونانی فٹ بال کلب ’پانینیس‘ کی نمائندگی کرتے ہوئے اسرائیلی فٹ ٹیم کے خلاف مقابلے میں حصہ لیا تھا۔

FM TOP CHART

Swag Se Swagat - Tiger Zi..
01
Last Week:1
Aaj Se Teri - Padman..
02
Last Week:1
Dil Diyan Gallan - Tiger ..
03
Last Week:2
Pallo Latke - Shaadi Mein..
04
Last Week:6
Ban Ja Rani - Tumhari Sul..
05
Last Week:7
Ek Dil Ek Jaan - Padmavat..
06
Last Week:4
Mehbooba - Fukrey Returns..
07
Last Week:4
Aa To Sahi - Judwaa 2..
08
Last Week:9
Tera Zikr - Darshan Raval..
09
Last Week:1
View More

Explore the Radio

Sales & Marketing
Rate card
Coverage Area

All Copyright © 2017 FM100 Pakistan.