FM NEWS   ’’فلم کی شوٹنگ کے دوران خوفناک حادثہ ‘‘ ہلاکت کی اطلاعات ۔۔ فضاسوگوار

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ انوشکا شرما اپنی نئی فلم ’پری‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جب کہ پروست روئے اس فلم کے ذریعے ہدایت کاری کے میدان میں قدم رکھ رہے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق آؤٹ ڈور شوٹنگ کے دوران ایک ٹیکنیشن تاروں سے ٹکرا گیا جس سے وہ شدید زخمی ہوا اور فوری طور پر قریبی اسپتال پہنچایا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکا۔ واقعے کے بعد شوٹنگ عارضی طور پر روک دی گئی ہے۔ دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ بظاہر یہ موت کرنٹ لگنے سے واقع ہوئی ہے مگر ہم واقعے کی

تحقیقات کر رہے ہیں اور لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے جس کی رپورٹ کا انتظار کیا جا رہا ہے۔یاد رہے فلم انڈسٹری میں دوران شوٹنگ اداکاروں کے زخمی ہونے کی خبریں کوئی نئی بات نہیں جو اکثر خطرناک اسٹنٹ کرتے ہوئے یا ایکشن سین فلماتے ہوئے زخمی ہو جاتے ہیں اسی طرح دوران شوٹنگ فلم سے جڑے اکثر افراد کی اموات کے واقعات بھی سننے کو ملتے رہتے ہیں۔حال ہی میں ساؤتھ فلم انڈسٹری کے سپر اسٹار رجنی کانت کی فلم کی شوٹنگ کے دوران عملے کا ایک رکن کرنٹ لگنے سے ہلاک ہو گیا تھا۔

FM TOP CHART

Mere Rashke Qamar (Baadsh..
01
Last Week:3
Disco Disco- A Gentleman..
02
Last Week:2
Socha Hai | Baadshaho..
03
Last Week:2
Twist Kamariya - (Bareill..
04
Last Week:3
Hawayein - Arijit singh ..
05
Last Week:3
Main Hoon | Munna Michael..
06
Last Week:6
Lagdi Hai Thaai | Simran..
07
Last Week:5
Beech Beech Mein | Jab Ha..
08
Last Week:6
Nazm Nazm - Bareilly Ki B..
09
Last Week:4
View More

Explore the Radio

Sales & Marketing
Rate card
Coverage Area

All Copyright © 2017 FM100 Pakistan.