روزانہ چالیس سگریٹ پینے والے انڈونیشین بچے کی آٹھ سال بعد کی تصاویر نےسب کو حیران کر دی

انڈونیشیا (ویب ڈیسک): سوشل میڈیا پرکئی سال قبل آپ نے ایک انڈونیشین بچے کی وائرل ہوئی تصویر تو ضرور دیکھی ہو گی ، یہ بچہ اپنی کم عمر میں بھی روزانہ کی بنیاد پر 40 سگریٹ پیتا تھا اور یہی وجہ اس کی شہرت کا باعث بنی۔ تاہم اب آردی رزی نامی اس بچے کی آٹھ سال بعد کی تصاویر سوشل میڈیا پر آئی ہیں جس نے صارفین کی توجہ اپنی جانب مبذول کروا لی ہے۔

بحالی مرکز میں اس کم سن بچے کو سگریٹ نوشی کے نقصانات سے آگاہ کیا گیا، اور اس کی والدہ کو ہدایت کی گئی کہ وہ زیادہ سے زیادہ اسے کھیل میں مصروف رکھیں۔ ماں باپ اور بحالی مرکز میں موجود اساتذہ کی ان تھک کوششوں اور محنت کے بعد آلڈی نے سگریٹ کو خیرباد کہہ دیا۔ 6 سال کی عمر میں آردی کو جنک فوڈ اور باہر کے کھانے کی لت لگ گئی جس کی وجہ سے اس کا وزن خطرناک حد تک بڑھ گیا۔ جس کے بعد آردی کے والدین نے اس کے لیے ایک غذائیت کے ڈاکٹر کی خدمات لیں جس نے آردی کو ایک متوازن غذا کھانے اور متوازن غذا کی عادت ڈالنے میں اہم کردار ادا کیا اور اب 8 سال کے بعد آردی ایک صحت مند بچہ ہے جس کی تصاویر نے ایک مرتبہ پھر سے سوشل میڈیا صارفین کو حیرت میں مبتلا کر دیا۔ سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ آردی ان تمام افراد کے لیے ایک مثال ہے جو اپنی بُری عادتوں سے چھُٹکارا حاصل نہیں کر پا رہے۔ انہیں چاہئیے کہ آردی کی ہی طرح اپنی بُری عادتوں کو چھوڑ کر ایک اچھی اور متوازن زندگی گزاریں۔

FM TOP CHART

Dil Diyan Gallan - Tiger ..
01
Last Week:3
Aaj Se Teri - Padman..
02
Last Week:2
Subah Subah - Sonu Ke Tit..
03
Last Week:1
Swag Se Swagat - Tiger Zi..
04
Last Week:3
Pallo Latke - Shaadi Mein..
05
Last Week:8
Dil Chori - Sonu Ke Titu ..
06
Last Week:1
Ban Ja Rani - Tumhari Sul..
07
Last Week:11
Ghoomar - Padmavati..
08
Last Week:2
Lae Dooba - Aiyaary..
09
Last Week:1
View More

Explore the Radio

Sales & Marketing
Rate card
Coverage Area

All Copyright © 2017 FM100 Pakistan.