شاہد آفریدی افغان لیگ سے الگ ہوگئے

لاہور(ویب ڈیسک )اسٹار کرکٹر شاہد آفریدی نے افغان لیگ سے دستبرداری کا اعلان کردیا۔قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے افغان لیگ کھیلنے کا اعلان کیا تھا جب کہ ان کے اس فیصلے پر پاکستان کرکٹ بورڈ ناخوش تھا تاہم اس حوالے سے آفریدی کا کہنا تھا کہ وہ جہاں بھی کھیلتے ہیں پاکستان کی ہی نمائندگی کرتے ہیں۔شاہد آفریدی نےنجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے افغان کرکٹ لیگ میں شرکت نہ کرنے کی تصدیق کی اور کہا کہ ’ جی ہاں ، میں اب کابل نہیں جاؤں گا۔‘اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر انہوں نےلکھا کہ وہ افغان حکومت، افغان کرکٹ بورڈ کے حکام، مسلم یار اور سپینگھر ٹائیگرز کے شکرگزار ہیں کہ

انہوں نے لیگ کھیلنے کی دعوت دی لیکن کچھ خاندانی مسائل اور مصروفیات کی بنا پر وہ شرکت نہیں کر سکیں گے۔آفریدی نے کہا کہ وہ کرکٹ کے ذریعے دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کے فروغ کی کوششوں کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔دوسری جانب ابھی تک یہ بات واضح نہیں ہے کہ شاہد آفریدی پی سی بی کی جانب سے 14 اگست کو اپنے اعزاد میں دی گئی الوداعی تقریب میں شرکت کریں گے یا نہیں ۔تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق کپتان آئندہ ہفتے لاہور جائیں گے جہاں وہ ورلڈ الیون کا میچ دیکھیں گے۔آفریدی کے علاوہ افغان لیگ میں پاکستانی کھلاڑیوں میں عمر اکمل، کامران اکمل، بابر اعظم، سہیل تنویر اور رومان رئیس شامل ہیں جب کہ حال ہی میں سابق فاسٹ بولر عبدالرزاق نے بھی افغان لیگ سے معاہدہ کیا ہے۔

FM TOP CHART

Swag Se Swagat - Tiger Zi..
01
Last Week:1
Aaj Se Teri - Padman..
02
Last Week:1
Dil Diyan Gallan - Tiger ..
03
Last Week:2
Pallo Latke - Shaadi Mein..
04
Last Week:6
Ban Ja Rani - Tumhari Sul..
05
Last Week:7
Ek Dil Ek Jaan - Padmavat..
06
Last Week:4
Mehbooba - Fukrey Returns..
07
Last Week:4
Aa To Sahi - Judwaa 2..
08
Last Week:9
Tera Zikr - Darshan Raval..
09
Last Week:1
View More

Explore the Radio

Sales & Marketing
Rate card
Coverage Area

All Copyright © 2017 FM100 Pakistan.