ماں کی محبت نے وحشی تیندوے کو شکست دیدی

نئی دہلی(نیوزڈیسک)بھارت کی ریاست اترپردیش میں ایک ماں نے اپنی بچی پر تیندوے کا حملہ ناکام بنا دیا ہے۔تیندوے کی گرفت سے چھڑوانے کی کوشش میں بچی کے سر پر چوٹیں آئی ہیں لیکن اْس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔بھارتی ٹی وی کے مطابق یہ واقعہ ضلع بہرائچ میں موتی پور رینج کے جنگلات کے قریب اْس وقت پیش آیا جب 6 سالہ بچی اپنے گھر کے باہر کھیل رہی تھی کہ اچانک ایک تیندوے نے پر حملہ

کر کے اْسے دبوچ لیا۔اس سے پہلے کہ وہ بچی کو لے کر بھاگ جاتا، اْس کی ماں تیندوے پر جھپٹ پڑی۔تیندوے کے ساتھ کافی زور آزمائی کے بعد ماں آخر کاراپنی بچی چھڑوانے میں کامیاب ہوئی لیکن اس لڑائی میں کمسن بچی شدید زخمی ہو گئی جسے فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا۔ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ بچی کے سر پر شدید چوٹیں ہیں اور ایک کان مکمل طور پر چیتے نے کاٹ لیا ہے لیکن زخمی بچی کی حالت اب خطرے سے باہر ہے۔دوسری جانب بچی کی ماں سنندا نے بتایا کہ وہ گھر میں کھانا پکا رہی تھیں اور اْن کی بیٹی باہر دوسرے بچوں کے ساتھ کھیل رہی تھی،اسی وقت تیندوا آیا اور اس نے بچی کو دبوچ لیا۔پہلے تو بچی زور سے چلائی لیکن جب اس کی آواز آنا بند ہوئی تو میں نے باہر نکل کر دیکھا تو حیران رہ گئی لیکن میں نے بچی کے دونوں پیر زور سے پکڑ لیے۔انہوں نے کہاکہ میں بچی کے دونوں پیر اپنی طرف کھینچ رہی تھی اور تیندوا بچی کے سر کو منہ سے پکڑ کر اپنی طرف کھینچ رہا تھا۔ کافی دیر تک میں اس سے لڑتی رہی، پھر موقع پا کر میں اس کے اوپر گر گئی اور اس طرح بچی کو تیندوے سے چھڑوانے میں کامیاب ہوئی۔

FM TOP CHART

Ban Ja Rani - Tumhari Sul..
01
Last Week:6
Chalti Hai Kya 9 Se 12 - ..
02
Last Week:4
Ghoomar - Padmavati..
03
Last Week:2
Aa To Sahi - judwaa 2..
04
Last Week:6
Sweety Tera Drama - Barei..
05
Last Week:5
Main Kaun Hoon - Secret S..
06
Last Week:3
Hawa Hawai 2.0 - Tumhari ..
07
Last Week:3
Mere Rashke Qamar - Baads..
08
Last Week:7
Golmaal Title Track - Gol..
09
Last Week:2
View More

Explore the Radio

Sales & Marketing
Rate card
Coverage Area

All Copyright © 2017 FM100 Pakistan.