غصہ انسان کا سب سے بڑا دشمن،ایسا شہر جہاں کوئی غصہ نہیں

لاہور (نیوز ڈیسک ) غصہ انسان کا سب سے بڑا دشمن ہے لیکن پھر بھی آپ اس سے جان نہیں چھڑا سکتے۔ کبھی نہ کبھی آپ کو غصہ آ ہی جاتا ہے لیکن کچھ شہر ایسے بھی ہیں جہاں غصے کو بہت برا سمجھا جاتا ہے۔ آپ یہی سوچ رہے ہونگے کہ شاید لکھنؤ کی بات ہو رہی ہے لیکن نہیں یہاں لکھنؤ کی بات نہیں ہو رہی ہے بلکہ یہ ایسے شہر کا ذکر ہے جو سات سمندر پار ہے۔ جی ہاں! یہاں میکسیکو سٹی کا ذکر ہو رہا ہے۔ میکسیکو

سٹی میں عوامی مقامات پر آپ غصے کا مظاہرہ نہیں کر سکتے، یہاں تک کہ کسی بحث کو بھی آپ کو خوش اسلوبی سے ختم کرنا ہوتا ہے۔ میکسیکو سٹی میں رہنے والے بچوں کو شروع ہی سے اپنے جذبات کو کنٹرول کرنا سکھایا جاتا ہے ۔ یہاں لوگوں کا خیال ہے کہ غصے سے آپ کا اپنا ہی نقصان ہوتا ہے یہاں لوگ غریبوں کا خیال رکھتے ہیں۔ اگر وہ لائن میں کھڑے ہیں تو اپنی باری کا انتظار کرتے ہیں اور افراتفری نہیں مچتی۔ میکسیکو میں اگر آپ کسی سے راستہ پوچھیں اور اُسے معلوم نہ بھی ہو تو وہ ’’نہ‘‘ کہتے ہوئے جھجھکتے ہیں۔ یہاں لوگوں میں کچھ برائیاں بھی ہیں لیکن زیادہ تر افراد خوش مزاج ہیں۔

FM TOP CHART

Dil Diyan Gallan - Tiger ..
01
Last Week:3
Aaj Se Teri - Padman..
02
Last Week:2
Subah Subah - Sonu Ke Tit..
03
Last Week:1
Swag Se Swagat - Tiger Zi..
04
Last Week:3
Pallo Latke - Shaadi Mein..
05
Last Week:8
Dil Chori - Sonu Ke Titu ..
06
Last Week:1
Ban Ja Rani - Tumhari Sul..
07
Last Week:11
Ghoomar - Padmavati..
08
Last Week:2
Lae Dooba - Aiyaary..
09
Last Week:1
View More

Explore the Radio

Sales & Marketing
Rate card
Coverage Area

All Copyright © 2017 FM100 Pakistan.