آئی فون 8میں شامل وہ فیچرز جوکسی اورموبائل میں نہیں

یسے تو امریکی کمپنی ایپل کی جانب سے تین دن بعد یعنی 12 ستمبر کو آفیشلی طور پر نیا موبائل متعارف کرایا جائے گا۔ تاہم ٹیکنالوجی شائقین اس موبائل کے لیے اتنے بے تاب ہیں کہ ہر آئے دن اس کے نئے فیچر سامنے لاتے ہیں، اور اب تک تقریبا نئے موبائل کے تمام فیچرز لیک ہوکر سامنے آچکے ہیں۔ لیکن ہر روز نت نئے انکشافات کے باعث آئی فون 8 اب تک کا حیرت انگیز فون ثابت ہوچکا ہے، تاہم اب بھی فون سے متعلق معلومات لیک ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔ 8 ستمبر تک اس موبائل کی رقم کے اندازے تک سامنے آگئے، لیکن کتنی حیرت کی بات ہے کہ ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ ایپل اپنے اس نئے موبائل کو کیا نام دے گی، کیوں کہ کمپنی نے آفیشلی طور پر اس موبائل کے نام کا اعلان نہیں کیا۔

آئی فون 8 کا نام لوگوں اور شائقین نے خود اپنی سہولت کے تحت اسے دیا ہے، لیکن اب اس تمام حیرانیوں کا اختتام ہونے کو ہے۔ نائن ٹو فائیو میک نے ایپل کے اس نئے موبائل سے متعلق مزید حیران کن انکشافات سامنے لاکر شائقین کو ایک اور تحفہ دیا۔ ویب سائیٹ کے مطابق ایپل کے نئے فون کو فیس آئی ڈی کے ذریعے کھولا اور بند کیا جائے گا، لیکن اس بار چہرے کو اسکین کرنے کے لیے فون کو چہرے کے چاروں طرف گھمانا پڑے گا۔ لیکن اس سے بڑھ کر یہ کہ ایپل کے اس فون میں اینیمیٹڈ تھری ڈی ایموجیز ہوں گے، جنہیں ایپل نے ’اینیموجیز‘ کا نام دیا ہے۔ ان اینیموجیز کی خاص بات یہ ہوگی کہ یہ صارف کے چہرے کے تاثرات میں تبدیل ہوسکیں گے، اور ان میں ممکنہ طور پر صارف اپنے آواز کو بھی ریکارڈ کرسکیں گے۔یعنی صارفیں کسی بھی دوسرے شخص کے پاس اینیموجیز کی مدد سے چہرے کے تاثرات کے ساتھ وائس میسیج بھی ریکارڈ کرکے بھیج سکیں گے۔یہ اینیموجیز صارف کی جانب سے موبائل اسکرین میں چہرے کے تاثرات دینے کے بعد بنیں گے، اور یہ کتے، بلے، بندر اور دیگر جانوروں سمیت دیگر اقسام کے ایموجیز میں تبدیل ہوجائیں گے۔ آئی فون 8 کے حوالے سے وائرلیس چارجنگ کی معلومات تو پہلے ہی لیک ہوکر سامنے آچکی تھی، لیکن اب بات بھی سامنے آئی ہے کہ ممکنہ طور پر ایپل کے نئے موبائل کو جیب یا بریف کیس سے نکالے بغیر اسے چارج کیا جاسکے گا۔

 
 

FM TOP CHART

Ban Ja Rani - Tumhari Sul..
01
Last Week:6
Chalti Hai Kya 9 Se 12 - ..
02
Last Week:4
Ghoomar - Padmavati..
03
Last Week:2
Aa To Sahi - judwaa 2..
04
Last Week:6
Sweety Tera Drama - Barei..
05
Last Week:5
Main Kaun Hoon - Secret S..
06
Last Week:3
Hawa Hawai 2.0 - Tumhari ..
07
Last Week:3
Mere Rashke Qamar - Baads..
08
Last Week:7
Golmaal Title Track - Gol..
09
Last Week:2
View More

Explore the Radio

Sales & Marketing
Rate card
Coverage Area

All Copyright © 2017 FM100 Pakistan.