.عید پر کانگو بخار کے کیسز بڑھنے کا خدشہ ہے

کیسز بڑھنے کے خدشات ہیں، بچاؤ کے لیے خاص احتیاط اپنائی جائیں۔قومی ادارہ صحت نے اپنے الرٹ میں کہاہےکہ شہری مویشی منڈی جاتے ہوئے ہلکے رنگ کے پوری آستینوں والے اور آگے سے بند کپڑے اور جوتے پہنیں، واپس آکر نہائیں اور کپڑے تبدیل کر لیں۔ قربانی کا جانور خریدنے سے پہلے اچھی طرح یقین کر لیں کہ اس کے جسم پر چیچڑیاں نہ ہوں ۔قربانی کا گوشت بناتے اور دھوتے ہوئے دستانے استعمال کریں،قربانی کے جانوروں کا گوشت اچھی طرح پکاکر کھائیں۔ قصائی، متاثرہ شخص کی قربت

رکھنے والوں کو کانگو بخار سے متاثر ہونے کا خطرہ زیادہ ہے۔کانگوبخارکی مخصوص علامات میں اچانک تیز بخار، کمر، پٹھوں اور گردن میں درد ، کھینچاؤ، متلی، قے، گلے کی سوزش،جسم پرسرخ رنگ کے دھبے کانگو کی مخصوص علامات ہیں ۔ سوڑھوں، ناک اور اندرونی اعضاء سے خون کا آنا بھی کانگو بخار کی علامات میں شامل ہے ۔کانگو بخار ایک خطرناک قسم کے وائرس سے پھیلتا ہے جوزیادہ تر بھیڑ، بکروں، گائے، اونٹ ، بیل، دنبے کے بالوں میں چھپی چیچڑیوں میں پایا جاتا ہے ۔ جب یہ چیچڑی کسی مویشی یا انسان کو کاٹ لے تو یہ وائرس متحرک ہو جاتا ہے۔ کانگو وائرس متاثرہ جانور کی قربانی کے خون ، ٹشو یا سیال مادہ سے بھی منتقل ہو سکتا ہے ۔پاکستان میں رواں سال کانگو بخار کے کل 41 کیسز رپورٹ ہوچکےہیں ۔

FM TOP CHART

Dil Diyan Gallan - Tiger ..
01
Last Week:3
Aaj Se Teri - Padman..
02
Last Week:2
Subah Subah - Sonu Ke Tit..
03
Last Week:1
Swag Se Swagat - Tiger Zi..
04
Last Week:3
Pallo Latke - Shaadi Mein..
05
Last Week:8
Dil Chori - Sonu Ke Titu ..
06
Last Week:1
Ban Ja Rani - Tumhari Sul..
07
Last Week:11
Ghoomar - Padmavati..
08
Last Week:2
Lae Dooba - Aiyaary..
09
Last Week:1
View More

Explore the Radio

Sales & Marketing
Rate card
Coverage Area

All Copyright © 2017 FM100 Pakistan.