ذیابیطس کے شکار لوگوں کے لیے مفید غذائیں

اہرین صحت ذیابیطس یعنی شوگر کے مریضوں کو خاص طور پر غذا کا خیال رکھنے کا مشورہ دیتے ہیں۔ ذیابیطس کے شکار لوگوں کو ایسی غذا لینی چاہیئ جو انہیں انسولین اور دیگر پیچیدگیوں سے محفوظ رکھے۔ بھارتی اینڈوکرائینولوجسٹ کے ماہر ڈاکٹر سنجے کلرا کے مطابق ذیابیطس کے مریض کو ایسی غذا لینی چاہیے جس میں کاربوہائیڈریٹ اور کیلوریز کم ہوں لیکن وہ غذائیت سے بھرپور ہو۔ ’’غذا کا درست تعین کرنے کا ہرگز یہ مطلب نہیں کہ اپنی پسندیدہ چیزیں کھانا چھوڑ دی جائیں بلکہ کھانے کے نظام کو منظم کیا جائے‘‘۔ ماہرین چند ایسی غذائیں تجویز کرتے ہیں جو ذیابیطس کے مریضوں کو ضرور استعمال کرنی چاہئیں۔ چقندر: چقندر میں کاربوہائیڈریٹ کی کمی پائی جاتی ہے لیکن اس میں وٹامن، فائبر فائیٹو نیوٹرینٹ کی مقدار پائی جاتی ہے۔ چقندر سے لپوئک ایسیڈ بھی ملتا ہے جس کے باعث جسم میں زہریلے جراثیم ختم ہوجاتے ہیں۔ ٹماٹر: ٹماٹر کا استعمال دل کے لیے مفید ہے یہ ہائی بلڈ پریشر اور دل کے امراض سے بچاتا ہے جن کا خدشہ ذیابیطس کے باٰعث ہوتا ہے۔ ٹماٹر میں وٹامن سی ، اے اور پوٹیشیم پایا جاتا ہے۔ٹماٹر میں کیلوریز کی کمی ہوتی ہے یہی وجہ ہے کہ یہ ذیابیطس کے مریضوں کے لیے مفید ہے ۔ کریلے: ماہرین کے مطابق روزانہ صبح ایک گلاس کریلے کا رس پینے سے شوگر لیول متوازن رہتا ہے۔کریلے ذیابیطس کی شکایت کو ختم کرنے میں انتہائی مفید ہیں۔ کریلہ خون صاف کرتا ہے اور جسم کو جراثیم سے دور رکھتا ہے جب کہ ساتھ ہی کیلوریز بھی کم کرتا ہے ۔ جامن: جامن وہ پھل ہے جو جگر، نظام ہاضمہ اور شوگر کے لیے بے حد موثر ہے ۔جامن کی بیج کا پاوڈربلڈ پریشر اور شوگرلیول کو متوازن کرتا ہے ۔جامن میں گلائسیمک انڈیکس کی کمی ہوتی ہے جس کی مدد سے شوگر کے مریض بار بار بھوک میں آسانی سے کھا سکتے ہیں

FM TOP CHART

Ban Ja Rani - Tumhari Sul..
01
Last Week:6
Chalti Hai Kya 9 Se 12 - ..
02
Last Week:4
Ghoomar - Padmavati..
03
Last Week:2
Aa To Sahi - judwaa 2..
04
Last Week:6
Sweety Tera Drama - Barei..
05
Last Week:5
Main Kaun Hoon - Secret S..
06
Last Week:3
Hawa Hawai 2.0 - Tumhari ..
07
Last Week:3
Mere Rashke Qamar - Baads..
08
Last Week:7
Golmaal Title Track - Gol..
09
Last Week:2
View More

Explore the Radio

Sales & Marketing
Rate card
Coverage Area

All Copyright © 2017 FM100 Pakistan.